YOU ARE MY CUP OF TEA
____از قلم: عبداللہ نادر عمری___ شہرِ بنگلور کا مشہور فِنکس مال دیکھنے کا موقع ملا، دیگر مال کی طرح یہ بھی بہت خوبصورت ہے، آخری فلور پر گھومتے ہوئے میری نظر ایک دلکش اور دلچسپ چیز پر پڑی جو دیوار پر مخصوص انداز اور منفرد زاوئیے میں چسپاں تھی ،اس پر ایک خوبصورت جملہ ٹانگا گیا تھا جس نے میری نظروں کو تھوڑی دیر کے لئے جکڑ لیا، ممکن ہے وہ جملہ آپ کے لئے عام سا جملہ لگے مگر میرے ہاتھوں میں اُس وقت ننھی پری دخترِمن صفا نادر تھی، اس طرح اچانک میرے جذبات کے سمندر میں محبت و شفقت کا تلاطم خیز طوفان امنڈ آنا ضروری تھا، لکھا ہوا تھا : You are my cup of tea. تم میرے لئے وہ چیز ہو جسے میں بے پناہ پسند کرتا ہوں. یہی جملہ اس مضمون کا عنوان بھی ہے اس جملہ کا سادہ اور سیدھا ترجمہ: تم میری چاۓ کی پیالی ہو. انگریزی میں کسی بات کو قبول کرنے یا کسی چیز کو پسند کرنے کے لیے its my Cup of tea کا استعمال کیا جاتا ہے، اٹھارہویں صدی سے یہ جملہ مثبت انداز سے چلا آرہا تھا. جیسا کہ ولیم دی مورگن (1917-1837 )کے ناول (Somehow Good) سے اس بات کا ثبوت ملتا ہے، لیکن دوسری جنگ عظیم کے اوائل سے برط...